(لاہور نیوز) ایل ڈی اے ان گنت مسائل کا شکار ہو کر رہ گیا، ڈرائیورز کی کمی اورخراب مشینری کی وجہ سے انفورسمنٹ ونگ کی استعداد کار محدود ہو گئی۔
ایل ڈی اے شہر میں آپریشنز کےلئے کئی مسائل سے دوچار ہے،انفورسمنٹ ونگ کو ڈرائیورز کی کمی اورخراب مشینری کا سامنا ہے جس کے باعث شہر اور گردونواح میں غیر قانونی تعمیرات میں آئے روز اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے مگر ایل ڈی اے افسران کی ملی بھگت سے کارروائی نہیں کی جاتی۔
ڈرائیورز کی کمی اورخراب مشینری کی وجہ سے انفورسمنٹ ونگ کی استعداد کار محدود ہونے سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے دیئے گئے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کے حکم پر سوالیہ نشان کھڑا ہوگیا۔
ایل ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ کے پاس پہلے18 گینگ مین تھے جو اب تبادلوں کی وجہ سے صرف 3 رہ گئے، تجاوزات کے خلاف آپریشن کےلئے ایکس کویٹر ڈارئیور بھی نہیں،3 ایکس کویٹر چلانے کے لیے صرف ایک آپریٹر موجود ہے جبکہ تجاوزات کا سامان لوڈ کرنے کےلئے 5 ٹرک اور 2 ڈرائیور ہیں۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے انفورسمنٹ ونگ کی استعداد کار بڑھانے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔