اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سال 2023 معیشت کیلئے کیسا رہا ؟تفصیلی رپورٹ جاری

19 Dec 2023
19 Dec 2023

(ویب ڈیسک)سال 2023 کی معیشت سے متعلق تفصیلی رپورٹ جاری کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق 2023 کا بیشتر حصہ ملکی معیشت کے لیے اچھا نہیں رہا، ڈالر، بجلی،گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے ساتھ مارک اَپ کی بلند شرح نے عام آدمی اور کاروباری برادری کے ہوش اڑائے رکھے تھے۔

2023 کے دوران مہنگائی عروج پر رہی، بجلی اورگیس کے نرخ بڑھنے سے پیداواری لاگت بھی بڑھ گئی، 22 فیصد شرح سود اور ڈالر کی قیمت 300 کے لگ بھگ رہنے کے علاوہ ایل سیز بھی نہ کھلنے کی وجہ سے کاروبار جمود کا شکار رہا۔

کاروباری طبقے کا کہنا ہے کہ سال کے بیشتر حصے میں ان کے لیےکاروبار کرنا مشکل ہوکر رہ گیا تھا۔دوسری جانب نائب صدرلاہور چیمبر عدنان بٹ نے کہا کہ 2024 میں مزید بہتری کا امکان ہے۔

صنعت کاروں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ 8 فروری کے عام انتخابات کے بعد بننے والی نئی حکومت میں بھی اگر موجودہ پالیسیوں کاتسلسل جاری رہا تو یقیناً معیشت استحکام کی طرف گامزن رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے