19 Dec 2023
(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف مصنف خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ نفرت ختم کرنے کیلئے اداکارہ ماہرہ خان کو معافی مانگنی پڑے گی۔
اپنے ایک انٹرویو کے دوران خلیل الرحمن قمر کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان سے ناراض نہیں ،تاہم انہوں نے جو کیا اس سے نفرت ہے۔ ناراضی ختم ہوجاتی ہے لیکن نفرت نہیں۔انہوں نے کہا کہ نفرت ختم کرنے کے لیے ماہرہ خان کا معافی مانگنا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اداکارہ عائزہ خان کے بعد اگر کسی کا احترام کیا تو وہ ماہرہ خان تھیں۔ اگر کوئی مسئلہ تھا تو ماہرہ فون کرکے مجھ سے وضاحت مانگ سکتی تھیں تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا۔