اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹی 20 سکواڈ کا اعلان، متعدد نئے چہرے شامل

19 Dec 2023
19 Dec 2023

(لاہور نیوز) نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستانی ٹی 20 سکواڈ میں 17 پلیئرز جائیں گے، شاداب خان اور محمد حارث کو اس ٹی 20 سیریز میں ریسٹ کرایا ہے، صائم ایوب، افتخار احمد ، محمد نواز، بابراعظم، محمد رضوان اور فخر زمان سکواڈ میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا شاداب خان اہم کھلاڑی ہیں، بدقسمتی سے انجری کا شکار ہیں، وسیم جونیئر ،زمان خان ،عامر جمال بھی سکواڈ میں شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اعظم خان، عباس آفریدی، محمد نواز، ابرار احمد، اسامہ میر، حارث رؤف، وسیم جونیئر اور حسیب اللہ خان بھی سکواڈ کا حصہ ہیں، شاہین شاہ آفریدی ٹی 20 ٹیم کی قیادت کریں گے۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا ہمارا کام ہے ڈائریکٹر اور کپتان کو ٹیم دستیاب کرنا، ہمارے پاس صاحبزادہ فرحان جیسا اوپنر ہے، خوشی کی بات ہے کہ محمد حسنین اور نسیم شاہ فٹ ہو رہے ہیں، پی ایس ایل تک محمد حسنین اور نسیم شاہ دستیاب ہوں گے، اعظم خان ابھی ٹیم کے ساتھ جائیں گے، ہم نے نمبر 6 تک سب کو ٹرائی کر لیا ہے، ہم اب چاہتے ہیں کہ اعظم خان کو بھی موقع دیں۔

انہوں نے مزید کہا ہم کم وقت میں ہر پلیئر کو موقع نہیں دے سکتے، شان مسعود کو اس ٹی 20 سیریز کیلئے موقع نہیں دے رہے، ہم نئے لڑکوں کو آزما رہے ہیں کہ وہ کیا کر سکتے ہیں، پلیئر بھی اسی طرح سے پرفارم کریں، ہمیں اگر شعیب ملک یا احمد شہزاد کی ضرورت ہو گی تو ضرور غور کریں گے۔

اس موقع پر کامران اکمل کا کہنا تھا وائٹ بال کرکٹ میں یہ پہلی سلیکشن ہے، اب ہمیں ڈومیسٹک کیلئے بھی حکمت عملی بنانی پڑے گی، ہمیں وائٹ بال کے پرفارمر کو موقع دینا پڑے گا، انہوں نے کہا عمر اکمل ٹیم میں میری وجہ سے نہیں کارکردگی پر آئے گا، عمر اکمل ڈومیسٹک میں پرفارمنس دے تو غور کیا جا سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے