اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کمشنر لاہور کی زیرصدارت اجلاس، سپورٹس کمپلیکس کے انتظامی و آپریشنل امور بارے بریفنگ

19 Dec 2023
19 Dec 2023

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکسز بارے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس اور ڈائریکٹر سپورٹس نے تمام سپورٹس کمپلیکسز کے انتظامی و آپریشنل امور بارے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جوہر ٹاؤن کے بعد سبزہ زار سپورٹس کمپلیکس بھی کامیابی سے چل رہا ہے۔ سبزہ زار سپورٹس کمپلیکس میں دستیاب سہولیات سے فیملیز بھرپور مستفید ہو رہی ہیں۔ ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس میں 22 سے زائد انڈور اور آؤٹ ڈور کھیلوں و جسمانی سرگرمیوں کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ سپورٹس کمپلیکس میں مارشل آرٹ، یوگا، تائیکوانڈو کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ مشین بھی جلد نصب کر دی جائے گی۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ گلبرگ سپورٹس کمپلیکس، اسلامیہ گراؤنڈ سپورٹس کمپلیکس، تاجپورہ سپورٹس کمپلیکس شہریوں کے لئے کھلنے کے لئے تیار ہیں۔ چائنہ سکیم، ایل ڈی اے سٹی، ای ایم ای اور دیگر پر کام تیزی سے جاری ہے۔

اجلاس میں آئندہ سال 2024 میں سپورٹس کمپلیکس کے انتظامی و آپریشنل امور پر ایکشن پلان بارے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سپورٹس کمپلیکس سے منسلک فوڈ کورٹ اور دکانوں کا بزنس پلان پیش کیا گیا۔

اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران، ڈائریکٹر ایڈمن رابعہ ریاست، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین، ڈائریکٹر ایس پی یو کلیم یوسف، ڈائریکٹر سپورٹس عبید اقبال، ڈائریکٹر سی اینڈ آئی حفیظ اللہ نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے