صحت
چاکلیٹ فلیور کے حامل سپلیمنٹس کاعمر رسیدہ اور نوجوانوں پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟جانئے
18 Dec 2023
18 Dec 2023
(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ چاکلیٹ فلیور کے حامل سپلیمنٹس کےاستعمال سے عمر رسیدہ افراد اورنوجوانوں میں علمی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیق میں عمر رسیدہ اور بالغ افراد کے گروپ کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا جس میں ایک کی خوراک کا معیار کم تر تھا، دونوں گروپس نے 2 سال تک چاکلیٹ سپلیمنٹس استعمال کیے۔
بہتر علمی صلاحیت کے جو نتائج پائے گئے، وہ ان لوگوں میں پائے گئے جن میں خوراک کا معیار دیگر شرکا کے مقابلے میں کم تر تھا۔ وہ شرکا جن کی خوراک کا معیار شروع سے ہی اچھا تھا، ان کی علمی صلاحیت میں کوئی تغیر نہیں دیکھا گیا۔
شعبہ نفسیات سے تعلق رکھنے والےمحقق کا کہنا تھا نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ جن عمر رسیدہ افراد کی خوراک ٹھیک نہیں ان میں چاکلیٹ سپلیمنٹس علمی فعالیت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔