اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 328.89 قیمت فروخت : 329.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.81 قیمت فروخت : 185.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.22 قیمت فروخت : 203.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451900 دس گرام : 387400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414239 دس گرام : 355114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6660 دس گرام : 5716
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ریما خان طارق جمیل سے ملنے پہنچ گئیں،اداکارہ کی مولانا کےبیٹے کے انتقال پر تعزیت

18 Dec 2023
18 Dec 2023

(ویب ڈیسک) فلم اسٹار ریما خان نےمعروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی اور اُن کےبیٹے عاصم جمیل کے انتقال پر اظہارِ تعزیت بھی کی۔

ریما خان نے حال ہی میں مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی جس کی تصویر اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی اور ساتھ ہی کیپشن میں ایک نوٹ بھی لکھا۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے محترم مولانا طارق جمیل صاحب سے ان کے بیٹے عاصم جمیل کے انتقال پر تعزیت کرنے کے لیے ملاقات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ اس ملاقات کے دوران مولانا صاحب اور ان کے اہلخانہ نے مجھے جو سبق دیا وہ یہ تھا کہ ہر حال میں اللہ تعالیٰ کے سامنے سر جھکانا چاہیے اور اللہ کی مرضی پر راضی ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل کا بیٹا عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا،ڈی ایس پی میاں چنوں سلیم مارتھ کے مطابق عاصم جمیل نے اپنے سینے پر  گولی مار کر خود کشی کی تھی، وہ طویل عرصے سے ذہنی امراض کا شکار تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے