18 Dec 2023
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 19 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔
ڈینگی کے مریض کم ہونے لگے۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور 8 ، ملتان ، نارووال اور فیصل آباد میں2،2، گوجرانوالہ ، ساہیوال، بہاولپور ، گجرات اور لودھراں میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔
سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 17 مریض زیر علاج ہیں۔ لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 10 مریض زیر علاج ہیں۔