اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان فرنیچر کونسل کے وفد کو دورہ چین میں زبردست پذیرائی ملی ہے، میاں کاشف

17 Dec 2023
17 Dec 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کے وفد کو اپنے جاری دورہ چین میں اپنے ہم منصبوں کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی ہے جو تجارت کے فروغ کیلئے ان کی مسلسل کوششوں کی کامیابی کی نوید ہے۔

چین کے شہر گوانگزو سے اتوار کو یہاں موصول ہونے والے پیغام کے مطابق اس دورہ سے پاکستان اور چین کی فرنیچر کی صنعتوں کے مابین تعاون کو فروغ دینے کے لئے بہترین پلیٹ فارم مہیا ہوا ہے۔ وفد کے پرجوش استقبال سے ثابت ہوتا ہے فرنیچر کے شعبے میں دو طرفہ تجارت اور شراکت داری کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب دونوں ممالک اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی راہیں تلاش کر رہے ہیں۔

پی ایف سی کے چیف آپریٹنگ آفیسر میاں کاشف اشفاق کی سربراہی میں پاکستانی وفد کی گوانگزو میں مثبت مصروفیات ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی خوشحالی کو فروغ دینے کے عزم کی عکاس ہیں۔ یہ دورہ فرنیچر سیکٹر کی ترقی میں معاون ثابت ہو گا جس سے دونوں ممالک میں اس شعبہ سے وابستہ کاروبار کے لئے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ پاکستانی اور چینی وفود کے مابین ملاقاتیں پائیدار روابط کو فروغ دینے اور فرنیچر کی صنعت میں اقتصادی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کی جانب ایک بڑا قدم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے