اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

واسا پھر مشکلات کا شکار، ریکور کیا ہوا ریونیو بجلی کے بلوں میں جانے لگا

16 Dec 2023
16 Dec 2023

(لاہور نیوز) واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) پھر مشکلات کا شکار ہونے لگا، ریکور کیا ہوا اربوں روپے کا ریونیو بجلی کے بلوں میں جانے لگا۔

رپورٹ کے مطابق واسا کا بڑھتا ہوا بجلی کا بل ادارے کے لئے مسائل پیدا کرنے لگا، واسا انتظامیہ بجلی کے حصول کے دیگر ذرائع استعمال کرنے کے بجائے لیسکو پر منحصر ہے، واسا نے سولر سسٹم پر منتقلی کے لئے کام شروع کر دیا ہے،واسا کا ہیڈ آفس گلبرگ سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔

دوسری جانب واسا کا ڈسپوزل اور لفٹ سٹیشنز کو سولر پر منتقل کرنے کا منصوبہ ادھورا ہے، واسا کے 128 مقامات پر تعمیر شدہ ڈسپوزل اور لفٹ سٹیشن پمپنگ کے ذریعے گندا پانی دریا میں پھینکتے ہیں۔واسا کے 128 ڈسپوزل سٹیشنز میں سے صرف ایک ڈسپوزل سٹیشن سولر پر منتقل کیا جا سکا، شہر کے باقی 127 لفٹ اور ڈسپوزل سٹیشنز لیسکو کی فراہم کردہ بجلی پر منحصر ہیں۔

واسا کے ڈسپوزل سٹیشنز پر سولر پینل لگانے کے منصوبے فائلوں تک محدود ہیں، ڈسپوزل سٹیشنز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا۔ایم ڈی واسا نے فنڈز کے حصول کے لئے دوبارہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو سمری ارسال کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ واسا کے ڈسپوزل سٹیشنز پر 3736 کلو واٹ کے سولر پینل لگانے کی ضرورت ہے۔

گزشتہ مالی سال میں واسا نے 6 ارب 30 کروڑ روپے کے بجلی کے بل ادا کئے، واسا کے 6  ڈسپوزل سٹیشنز پر سولر پینل لگانے کے لئے 67 کروڑ 24 لاکھ روپے درکار ہیں، پنجاب حکومت سولر پینل کے لئے رقم فراہم کرنے سے عاری ہے۔

واضح رہے کہ ڈسپوزل سٹیشنز پر سولر پینل لگانے کی لاگت ساڑھے تین سال میں واپس ہو گی، ایم ڈی واسا نے سمری میں فنڈز جاری کرنے کی دوبارہ استدعا کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے