(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ زرنش خان نے سندھ میں خواجہ سراؤں کی جانب سے منعقد کیے جانے والے "سندھ مورت مارچ" پر سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ دنوں شہرِ قائد میں خواجہ سراؤں کے عالمی دن کے موقع پر سندھ مورت مارچ منعقد ہوا جس میں مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں خواجہ سرا شریک ہوئے، مارچ میں ذوالفقار بھٹو جونیئر، خواجہ سرا رہنما بندیا رانا اور رہنما پیپلز پارٹی شہلا رضا سمیت سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے بھی شرکت کی تھی۔
اب سوشل میڈیا پر "سندھ مورت مارچ" کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بولڈ لباس میں موجود گلوکارہ کو اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور ساتھ ہی خواجہ سرا رقص بھی کررہے ہیں۔
مذکورہ ویڈیو پر جہاں سوشل میڈیا صارفین میں غصے پایا جارہا ہے تو وہیں شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان نے بھی "سندھ مورت مارچ" کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر زرنش خان نے کمینٹ میں لکھا کہ" اس ملک میں مزید تباہی کی کیا ضرورت تھی؟، اب یہاں کھلم کھلا بے غیرتی ہورہی ہے"۔