اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ فردوس بیگم کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے

16 Dec 2023
16 Dec 2023

(لاہور نیوز) لالی ووڈ کی ہیر اداکارہ فردوس بیگم کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے، اداکارہ نے 150 سے زائد فلموں میں کام کیا، فلم ’’ہیر رانجھا‘‘ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔

4 اگست 1947ء میں پیدا ہونے والی اداکارہ فردوس بیگم کا اصل نام پروین تھا، انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1963ء میں فلم ’’فانوس‘‘ سے کیا، اداکارہ نے 150 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں 20 اردو  اور 130 سے زائد پنجابی فلمیں شامل ہیں۔

اداکارہ فردوس بیگم تین پشتو فلموں میں بھی جلوہ گر ہوئیں، اداکارہ کی سپر ہٹ فلموں میں ہیر رانجھا، دلاں دے سودے، ملنگی اور آنسو شامل ہیں، فلم ہیر رانجھا پر بہترین اداکارہ کا نگار ایوارڈ ملا، فلم آنسو اور ضدی میں بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کی حق دار ٹھہریں۔

اداکارہ کے مکالمے جہاں دلوں میں گھر کر جاتے وہیں ان کی فلموں کے گیت آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں، فردوس بیگم برین ہیمبریج کے باعث 16 دسمبر 2020ء کو لاہور میں انتقال کر گئی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے