15 Dec 2023
(لاہور نیوز) آئندہ سال ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ نیویارک میں کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق پاک بھارت میچ سے متعلق اتفاق آئی سی سی اور آرگنائزنگ کمیٹی کے درمیان ہوا، ایزن ہاور سٹیڈیم نیویارک سے 25 کلومیٹر دور لانگ آئی لینڈ میں ہے۔رپورٹس کے مطابق پاک بھارت میچ کے لیے سٹیڈیم میں 34 ہزار شائقین موجود ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق امریکی شہر فلوریڈا اور ٹیکساس بھی ورلڈ کپ مقابلوں کے میزبان ہوں گے جبکہ ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی بارباڈوس کرے گا۔برطانوی اخبار کے مطابق آج دبئی میں آئی سی سی اجلاس میں شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کے مشترکہ میزبان امریکا اور ویسٹ انڈیز ہیں۔