اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

'ڈر، خوف اور خودکشی کے خیالات'، صحیفہ جبار اپنی ذہنی حالت پر آبدیدہ

15 Dec 2023
15 Dec 2023

(ویب ڈیسک) ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک اپنے ذہنی مسائل اور ڈپریشن پر بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔

صحیفہ جبار خٹک نے انکشاف کیا کہ شوہر کے بغیر اکیلے گھر رہتے ہوئے وہ شدید ڈر اور خوف محسوس کرتی ہیں یہاں تک کہ خودکشی کرنے کے خیالات بھی آئے۔

گزشتہ روز انہوں نے انسٹا گرام پر اپنی ویڈیو اپلوڈ کی جہاں وہ اپنی ذہنی حالت اور ڈپریشن پر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ محسوس کیا ہے کہ یہ دنیا مہربان نہیں ہے، لیکن برے وقتوں میں ہم ان چند دوستوں کو کال کرسکتے ہیں جو ہمارے لیے اچھا سوچتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اس دوست کا نام نہیں لینا چاہوں گی لیکن میں نے کچھ روز پہلے اپنے دوست کو کال کرتے ہوئے کہا کہ میں خودکشی کررہی ہوں، میں نے 13 گولیاں کھا لی ہیں، میں اپنے ساتھ کچھ بھی کرسکتی ہوں، خضر (شوہر) بھی یہاں نہیں ہیں، مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے، مجھے کسی کی ضرورت ہے جو میرے ساتھ ہو۔

صحیفہ جبار نے کہا کہ یہ باتیں سن کر ان کے دوست فوری ان کے پاس پہنچ گئے، میں نے سوچا اگر چند گھنٹوں میں میرا دوست نہ پہنچتا تو میں اپنے ساتھ کچھ بھی کرسکتی تھی، اب جب میں سوچتی ہوں تو لگتا ہے کہ وہ انتہائی تکلیف دہ اور خوفناک رات تھی۔

اداکارہ نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ میں نے سوچا اگر خضر میرے پاس ہوتے تو میں بہتر محسوس کرتی لیکن ابھی تک ایسا کچھ نہیں ہوا، جب میں کینیڈا میں تھی تب بھی ایسا ہوا تھا، مجھے ٹھیک ہونے میں 10 سے 12 دن لگے تھے۔

صحیفہ جبار نے قدرے لمبی سانسیں لیتے اور آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ میں واقعی بہت خوف محسوس کرتی ہوں کہ میں کسی بھی وقت اپنے ساتھ کچھ بھی کر لوں گی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بہت عجیب جگہ ہے، جب ہم کیمرے کے سامنے اپنی ذہنی حالت کے بارے میں بات کرتے ہیں تو لوگ طعنے دیتے ہیں، لوگ تنقید کرتے ہیں کہ اداکاری کررہی ہے، توجہ حاصل کرنے کا یہ بہت اچھا طریقہ ہے۔

صحیفہ جبار خٹک نے کہا کہ اگر آپ مجھ سے پوچھیں جہاں میں اس وقت ذہنی مسائل سے دوچار ہوں، کیمرا آن کرکے اپنی ذہنی حالت کے بارے میں بات کرنا آسان نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے