اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے محمد رضوان سے معافی مانگ لی

15 Dec 2023
15 Dec 2023

(ویب ڈیسک) نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والی ڈرافٹنگ کے دوران ملتان سلطانز نے اپنی ٹیم مکمل کر لی لیکن اس دوران علی ترین کا چار روز پہلے کاایک ٹویٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے جس میں انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان سے معذرت کی ہے ۔

علی خان ترین نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی 2021 میں کی گئی ٹویٹ کو ری شیئر کیا اور ساتھ محمد رضوان سے معذرت کی ۔ ماضی کی اس ٹویٹ میں علی ترین نے محمد رضوان کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ وہ ٹی ٹوئنٹی کے بیٹسمین نہیں ہیں‘‘۔

علی ترین نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ کو ری شیئر کیا اور ساتھ پیغام درج کرتے ہوئے کہا کہ’’ یہ اس وقت تھا جب محمد رضوان کراچی کنگز کیلئے کھیل رہے تھے اور انہوں نے ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ وہ میری غلط فہمی تھی، اس لیے غلط فہمی معاف ہونی چاہیے۔‘‘آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ملتان سلطانز نے محمد رضوان کو پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کیا ہے ۔

ملتان سلطانز نے پلاٹینم کیٹیگری میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ولی کا انتخاب کیا ہے اور جس کے بعد ان کے پلاٹینم کیٹیگری میں تین کھلاڑی مکمل ہوگئے ہیں جبکہ محمد رضوان اور افتخار احمد کو ریٹین کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ ٹیم نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں ڈیوڈ ملان کو منتخب کیا ہے اور اس طرح گولڈ کیٹیگری میں ریز ہنڈرکس اور ریس ٹوپلے کا انتخاب کیا ہے ۔

ملتان سلطانز نے جن کھلاڑیوں کو ریٹین کرنے کا فیصلہ کیا تھا ان میں پلاٹینم کیٹیگری میں محمد رضوان ، افتخار احمد ، ڈائمنڈ میں خوشدل شاہ ، اسامہ میر ، گولڈ کیٹیگری میں عباس آفریدی، سلورکیٹیگری میں احسان اللہ اور ایمرجنگ میں فیصل اکرم شامل ہیں ۔

سلور کیٹیگری میں ملتان سلطانز نے طیب طاہر، شاہنواز دھانی ، محمد علی  اور عثمان خان کو پک کیا ۔

ایمرجنگ کیٹیگر ی میں ملتان سلطانز نے یاسر خان کا انتخاب کیا ہے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے