اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ڈومیسٹک کنٹریکٹس کیلئے قومی کرکٹرز کی فہرست فائنل

14 Dec 2023
14 Dec 2023

(لاہور نیوز) قومی سلیکشن کمیٹی نے ڈومیسٹک کنٹریکٹس کے لیے کھلاڑیوں کی فہرست فائنل کر لی۔

360 پلیئرز کو 7 مختلف کیٹیگریز میں کنٹریکٹ آفر کیے جائیں گے، اے پلس 20، اے، بی، سی اور ڈی کیٹیگری میں تیس، تیس کھلاڑی شامل ہیں۔

ای کیٹیگری میں 50 اور ایف کیٹیگری میں 190 کرکٹرز شامل ہیں، پلیئرز کو 3 سال کی کارکردگی کی بنیاد پر کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

محمد ہریرہ، حسیب اللہ، کامران غلام، صاحبزادہ فرحان کو اے پلس کانٹریکٹ آفر ہو گا، اس کے علاوہ عباس آفریدی، علی عثمان، محمد علی، ساجد خان، مبصر خان کو بھی اے پلس کنٹریکٹ دینے کی تجویز کی گئی ہے۔

سلیکشن کمیٹی نے احمد شہزاد کو بھی اے پلس کیٹیگری میں رکھنے کی تجویز دی ہے جبکہ اوپننگ بیٹر احمد شہزاد ڈومیسٹک اے پلس کی بجائے سینٹرل کنٹریکٹ کے خواہشمند ہیں۔

کھلاڑیوں کا ماہانہ معاوضہ

اے پلس کے کھلاڑیوں کو ماہانہ 3 لاکھ روپے معاوضہ ملےگا، اے کیٹیگری میں 2 لاکھ، بی میں ایک لاکھ 85 ہزار، سی میں ایک لاکھ 70 ہزار معاوضے کی تجویز دی گئی ہے۔

ڈی کیٹیگری کو ڈیڑھ لاکھ، ای کو ایک لاکھ جبکہ ایف کو 50 ہزار معاوضہ ملے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اسی ماہ ڈومیسٹک کنٹریکٹ فائنل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں تاخیر سے ڈومیسٹک پلیئرز معاوضے اور میچ فیس سے محروم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے