اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 9: کئی بڑے نام فرنچائزز کا اعتماد جیتنے میں ناکام

14 Dec 2023
14 Dec 2023

لاہور: (فہیم حیدر) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں سیزن کی ڈرافٹنگ کے بعد تمام ٹیموں نے اپنے سکواڈ مکمل کر لیے ہیں، اس سیزن میں بین الاقوامی سٹارز سمیت متعدد ایسے کھلاڑی ہیں جن میں کسی بھی فرنچائز نے دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

ماضی میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے حیدر علی، کراچی کنگز کے لیے کھیلنے والے شرجیل خان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے کھیلنے والے عمر اکمل اور احمد شہزاد کو پی ایس ایل 2024 میں کسی بھی فرنچائز نے اپنی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا۔

ان کے علاوہ گزشتہ برسوں میں ایمرجنگ پلیئرز کی کیٹیگری میں پی ایس ایل کھیلنے والے دانش عزیز، مبشر خان، ارشد اقبال اور محمد ہریرہ بھی پی ایس ایل 2024 میں کسی بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

بین الاقوامی کھلاڑیوں میں افغانستان کے رحمان اللہ گرباز اور مجیب الرحمان کے نام بھی ڈرافٹنگ میں شامل تھے لیکن ان دونوں کھلاڑیوں کا انتخاب کسی بھی ٹیم نے نہیں کیا۔

اسی طرح آسٹریلیا کے ایشٹن اگر، انگلینڈ کے بین ڈکٹ، سری لنکا کے مہیش ٹیکشانا اور داسن شناکا کو بھی پی ایس ایل کی کسی بھی فرنچائز نے اپنے سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا۔

خیال رہے پی ایس ایل 2024 کی ڈرافٹنگ لاہور میں منعقد ہوئی تھی جہاں اس میں دنیا بھر سے 485 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو لاہور ہو گی جبکہ فائنل 19 مارچ 2024 کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے