14 Dec 2023
(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم کے خلاف جاری سائفر کیس کا ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سائفر کیس میں جیل ٹرائل کیلئے قانونی کارروائی پوری نا ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے آئندہ سماعت تک ٹرائل روکنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔
عدالت نے حکم امتناع کی درخواست پر 20 دسمبر کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ رپورٹ آ جائے پھر دیکھتے ہیں، جج ٹرائل کیلئے جیل کا انتخاب کر سکتا ہے مگر وہ اوپن کورٹ ہونی چاہیے۔