اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ کی فاتح پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کیلئے 36 لاکھ روپے انعام

13 Dec 2023
13 Dec 2023

(لاہورنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے نیپال میں منعقدہ ٹی ٹوئنٹی وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ کی فاتح پاکستان وہیل چیئر ٹیم کو 36 لاکھ روپے کا نقد انعام دے دیا۔

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ میں لگاتار دوسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا جس پر کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پی سی بی کھیل کے ایک اہم حصے کے طور پر اس کامیابی کو نہ صرف سراہتا ہے بلکہ ان تمام صلاحیتوں کے حامل افراد کو سپورٹ بھی کرتا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے چیئر پرسن پاکستان وہیل چیئر کرکٹ رخسانہ راجپوت، منیجر زوار نور، اسسٹنٹ منیجر جاوید بابر اور کپتان محمد ذیشان سمیت فاتح سکواڈ کو سراہا اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم آپ تمام کھلاڑیوں اور وہیل چیئر کرکٹ مینجمنٹ پر فخر محسوس کرتے ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا، آپ تمام لوگ بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کو زیادہ گراؤنڈز اور ٹریننگ کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے