(ویب ڈیسک) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہےکہ بحیثیت ٹیم آسٹریلیا کیخلاف کچھ مختلف کرنے کی کوشش کرینگے۔
پرتھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہم متاثر کن انداز میں کھیلنےکی کوشش کریں گے کیونکہ آسٹریلیا ایک بہترین جگہ ہے جہاں ہم اچھا کھیل کرکامیابی حاصل کریں۔
قومی کپتان نے کہا کہ بحیثیت ٹیم ہم خود کوکنڈیشنز کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرتے ہیں، ہمارے لیے اہم خود کو کنڈیشنز کے مطابق تیار کرنا ہے، ہم بحیثیت ٹیم کچھ مختلف کرنےکی کوشش کریں گے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 13, 2023
شان مسعود نے کہا کہ ہم متاثر کن انداز میں کھیلنےکی کوشش کریں گے، اگر ہم اچھا نہ کرسکے تو پھر دیکھیں گےکہ کہاں غلطیاں ہوئیں، آسٹریلیا ایک بہترین جگہ ہے، 5 روز تسلسل کے ساتھ کرکٹ کھیلی تو ٹیسٹ میں اچھا رزلٹ حاصل کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رضوان اور سرفراز احمد پاکستان کے ٹاپ کلاس وکٹ کیپربیٹر ہیں ان کے درمیان فیصلہ کرنا مشکل ہے، دونوں کو کھلانے کا امکان ہر وقت موجود ہوتا ہے۔