اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سال 2023: پاکستان شوبز انڈسٹری کے کئی ناموں کا سفر آخرت

13 Dec 2023
13 Dec 2023

لاہور: (فہیم حیدر) سال 2023 پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیے کچھ زیادہ اچھا ثابت نہ ہوا اور کئی بڑے ناموں کو بھی اپنے ساتھ لے گیا۔

قوی خان، شکیل، ماجد جہانگیر، شعیب ہاشمی، امجد اسلام امجد، ضیا محی الدین، شکیل احمد، یعقوب عاطف جیسے ممتاز اداکار اور ادب نگار انتقال کر گئے۔

یہ تمام شخصیات اداکاری کی اکیڈمی سمجھے جاتے تھے۔

امجد اسلام امجد، شعیب ہاشمی، قوی خان اور ضیاء محی الدین اپنی ذات میں خود ایک ادارہ تھے جن کی دنیائے اداکاری اور ادب میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پاکستان کے مقبول اداکار اور کامیڈین ماجد جہانگیر 10 جنوری 2023 کو دنیائے فانی سے رخصت ہوئے۔

10 فروری کو امجد اسلام امجد 78 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔

13 فروری کو ضیاء محی الدین اس دار فانی سے رخصت ہوئے۔

کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا پاکستان کے معروف ٹیلی ویژن اداکار قوی خان کا 80 سال کی عمر میں 6 مارچ کو کینیڈا میں انتقال ہوا۔

6 مئی 2023 کو پاکستانی اداکار، میزبان، مصنف اور استاد شعیب ہاشمی بھی منوں مٹی تلے چلے گئے۔

پانی دا بلبلا سے شہرت پانے والے یعقوب عاطف 12 مئی کو وفات پا گئے۔

سینئر اداکار شکیل احمد طویل علالت کے بعد 29 جون کو رحلت فرما گئے۔

نامور فلم ڈائریکٹر حسن عسکری بھی کینسر کے مرض میں مبتلا ہو کر 30 اکتوبر کو خالق حقیقی سے جا ملے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے