13 Dec 2023
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے قصور ویڈیو سکینڈل کے تین مرکزی مجرمان کو بری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے تینوں مجرمان کی عمر قید کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی، مجرمان میں علیم آصف ،حسیب عامر اور وسیم سندھی شامل ہیں، مجرمان کی جانب سے عابد حسین کھچی اور سہیل اصغر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
عدالت نے ملزمان کی عمر قید کیخلاف اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے تینوں مجرمان کو مقدمے میں بری کردیا۔
واضح رہے کہ مجرمان کے خلاف قصور کے تھانہ گنڈا سنگھ پولیس نے 2015 میں مقدمہ درج کیا، انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے تینوں مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔