اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گھوڑا چوک فلائی اوور اگلے ہفتے میں کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

12 Dec 2023
12 Dec 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے گھوڑا چوک فلائی اوور اگلے ہفتے میں کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گھوڑا چوک میں ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ لی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا یہ فلائی اوور اگلے ہفتے میں کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں، امید ہے اس کا جتنا کام رہ گیا ہے وہ بھی جلدی مکمل ہو جائے گا، یہ بڑا ریلیف ہو گا، اس پر تمام محکموں نے محنت کی ہے، راولپنڈی کی رنگ روڈ کے علاوہ باقی تین بڑے منصوبے جنوری تک مکمل ہو جائیں گے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا آن لائن لرنر لائسنز کیلئے نیا سسٹم بنا ہے، ایک منٹ میں دو سو لائسنس ایشو ہو رہے ہیں، کہیں سسٹم کی خرابی ہوتی ہے تو اس کو ٹھیک کیا جاتا ہے، نئے سی ٹی او  نے چارج سنبھال لیا ہے، اب ہیلمٹ اور لائن کے حوالے سے کریک ڈاؤن ہو گا، ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا، اب پولیس سٹیشن میں فرنٹ ڈیسک پر بھی ڈرائیونگ لائسنس بننا شروع ہو گئے ہیں، پہلے ایک سال میں جتنے لائسنس بنے اس سے زیادہ دس دن میں بنے ہیں۔

سموگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سموگ کے خاتمے کے لئے تمام ممکن وسائل استعمال کر رہے ہیں، بارش کے بعد یہ سب ختم ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے