اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ادیب، شاعر اور انسانی حقوق کے کارکن احمد سلیم خالق حقیقی سے جا ملے

11 Dec 2023
11 Dec 2023

(لاہور نیوز) پنجابی و اردو کے سینئر ادیب، شاعر اور انسانی حقوق کے کارکن احمد سلیم اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔

احمد سلیم کی عمر 78 برس تھی، وہ کچھ عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے، انہیں لاہور میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

احمد سلیم 1945ء میں منڈی بہاؤالدین کے علاقے میانہ گوندل میں پیدا ہوئے تھے، وہ نیشنل عوامی پارٹی کا بھی حصہ رہے، 1971ء میں مشرقی پاکستان میں آپریشن کی مخالفت کرنے پر احمد سلیم کو جیل بھی جانا پڑا۔

انہوں نے اردو اور انگریزی کی درجنوں کتابیں لکھیں، ملک کی سیاسی تاریخ پر ان کی گہری نظر تھی، مرحوم نے پاکستانی اخبارات سے ملکی تاریخ کے اہم واقعات 4 جلدوں میں اکٹھے کئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے