اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گورنر پنجاب سے مراکش میں تعینات پاکستانی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

10 Dec 2023
10 Dec 2023

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے مراکش میں تعینات پاکستان کے سفیر سمیع ملک کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا کہنا تھا پاکستان اور مراکش کے درمیان خوشگوار تعلقات موجود ہیں، آپ ان تعلقات کو مختلف شعبوں بالخصوص تعلیم ، تجارت اور سیاحت میں نئی بلندیوں تک لے کر جائیں، دونوں ممالک کے درمیان سٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام شروع کرنے سے تعلیم کے شعبے میں تعاون کو فروغ ملے گا۔

گورنر پنجاب نے پاکستانی سفیر سے ویزہ  کے حصول میں مشکلات اور تاخیر کے مسئلے کو حل کرنے کے حوالے سے بھی بات کی۔ سمیع ملک نے اس حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے