10 Dec 2023
(ویب ڈیسک) گنگارام ہسپتال کی بجلی بند ہوگئی جس کے باعث ہسپتال میں اندھیرا چھا گیا۔
اتوار کے روز گنگارام ہسپتال میں بجلی بند ہونے سے مکمل اندھیرا چھا گیا جبکہ فاطمہ جناح میڈیکل بلاک کی طبی مشینری بند بھی ہوگئی۔
میڈیسن، نیفرالوجی، یورولوجی وارڈز سمیت ڈائلیسز کی مشینری بھی بند ہوئی ۔ نیورولوجی، پیتھالوجی وارڈز بھی متاثر ہوئی ہیں اور فاطمہ جناح میڈیکل بلاک کے آپریشن تھیٹرز میں کام رک گیا۔
ہسپتال میں بجلی بند ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور لواحقین پریشان نظر آئے۔ طبی عملے کے مطابق ایک گھنٹے سے زائد وقت ہوگیا بجلی بند ہے اور ہسپتال میں پاور بیک اپ بھی نہیں چل رہا۔
انتظامیہ کے مطابق بجلی بحال کرنے کے لئے کوشش جاری ہے جلد ہی بحال ہو جائے گی۔