اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں پولیس سٹیشنز، آن لائن اور ایپ کے ذریعے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا فیصلہ

10 Dec 2023
10 Dec 2023

(لاہور نیوز) حکومت پنجاب نے پٹرولنگ پوسٹ، خدمت مراکز کے ساتھ ساتھ پولیس سٹیشنز، آن لائن اور ایپ کے ذریعے شہریوں کو لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ فیصل یوسف کے ہمراہ پولیس خدمت مرکز لبرٹی کا دورہ کیا، آئی جی نے کہا کہ لرنر و ریگولر ڈرائیونگ لائسنس، انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس اور رینیول آف لائسنس کا حصول انتہائی آسان بناتے ہوئے نیا آن لائن سسٹم ڈاٹ نیٹ متعارف کروا رہے ہیں۔

ڈاکٹر عثمان انور نے مزید بتایا کہ سسٹم کے ذریعے اب شہری گھر بیٹھے آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے، اوور لوڈ کی وجہ سے لائسنس اجراء سسٹم میں تعطل و خرابی کے خدشات کو دور کر دیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کے ہمراہ خصوصی پیغام بھی جاری کیا جس میں کہا گیا کہ شہریوں کے لئے آن لائن لرنر ویب ایپ سروس اتوار سے شروع کی جا رہی ہے، پنجاب کے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر لرنر لائسنس بنانے کی سہولت کا آغاز بھی اتوار سے کر دیا جائے گا۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ لبرٹی خدمت مرکز پر اتوار کو شام 06 بجے سے 50 سال سے زائد العمر شہریوں کی میڈیکل ویریفیکیشن کی سہولت بھی میسر کر دی جائے گی، پنجاب پولیس خدمت ایپ کے ذریعے شہریوں کو لرنر لائسنس کی سہولت 11 دسمبر کی شام سے فراہم کر دی جائے گی۔
 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے