اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئی جی پنجاب نے مزید 9 ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے 17 لاکھ روپے جاری کر دئیے

09 Dec 2023
09 Dec 2023

(لاہور نیوز) پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدام جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزید 9 ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے 17 لاکھ روپے جاری کر دئیے۔

کانسٹیبل غلام عباس کو بازو کے آپریشن کیلئے 3 لاکھ 20 ہزار روپے دئیے۔ کانسٹیبل محمد اتفاق کو بیٹی کے علاج کیلئے 3 لاکھ روپے جاری، کانسٹیبل قاسم علی شاہ ، ناصر جبران اور بابر حسین کو ڈھائی ، ڈھائی لاکھ روپے دیئے گئے۔ ریٹائرڈ انسپکٹر نذیر احمد کو آنکھوں کے علاج کیلئے 1 لاکھ روپے ملے۔ اے ایس آئی فاروق احمد کو تھیلیسیمیا سے متاثرہ بیٹی کے علاج کیلئے 73 ہزار روپے جاری کئے گئے۔

سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی عثمان انور کی زیر صدارت آر پی اوز کانفرنس ہوئی۔ آئی جی پنجاب نے ایف آئی آرز کے اندراج میں غیر ضروری تاخیر پر افسران کی سرزنش کی۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا درخواست ای ٹیگ اور ایف آئی آر کے اندراج میں دانستہ تاخیر پر سپروائزری افسران سے باز پُرس ہو گی، تھانوں اور پولیس دفاتر کی انسپکشن کیلئے سرپرائز چیکنگ اور سپیشل برانچ رپورٹنگ بڑھائی جائے، غیر قانونی غیر ملکیوں کو رہائش، ملازمت دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لا رہے ہیں، لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں ڈرائیونگ لائسنس کے بلاتعطل اجرا کو یقینی بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کو لائسنسنگ سسٹم مزید فعال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ شہریوں کی طرف سے ریکارڈ تعداد میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے رجحان سے سسٹم پر پڑنے والے بوجھ کے نقائص دور کئے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے