اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ریشم کا شوبز کے شادی شدہ جوڑوں کے درمیان علیحدگیوں پر اظہار افسوس

09 Dec 2023
09 Dec 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ریشم نے شوبز کے شادی شدہ جوڑوں کے درمیان علیحدگیوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور اپنی نجی زندگی اور شوبز انڈسٹری سے متعلق اظہار خیال کیا۔

میزبان نے جب ریشم سے شادی سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں شادیاں ہو تو رہی ہیں لیکن شادیاں ہونے کے بعد ٹوٹ رہی ہیں، اتنی شادیاں ٹوٹی ہیں اور مجھے بہت دکھ بھی ہوا۔

انہوں نے شوبز کے کسی اداکار سے شادی نہ کرنے کی وجہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شوبز میں سال یا ڈیڑھ سال سے زیادہ شادیاں چلتی ہی نہیں ہیں، شوبز میں 7 یا 8 شادیاں ٹوٹ چکی ہیں اور مجھے ان شادیوں کے ٹوٹنے پر بہت دکھ ہے۔

اپنی شادی سے متعلق انہوں نے کہا کہ جب مجھے کوئی مل جائے گا تو مستقبل میں میرا بھی شادی کا ارادہ ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ محبت میں نبھانا بہت ضروری ہے، اللہ کے نزدیک میاں بیوی کا رشتہ سب سے زیادہ پسندیدہ ہے اور یہ رشتہ اب نہ صرف کمزور ہو رہا ہے بلکہ تیزی سے ٹوٹ بھی رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے