اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کچھ کرداروں نے چلتے پاکستان کو ٹھپ کرکے رکھ دیا: نواز شریف

09 Dec 2023
09 Dec 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے ایسے کردار درمیان میں آ گئے جنہوں نے چلتے پاکستان کو ٹھپ کرکے رکھ دیا۔

لاہور میں نواز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا چھٹا اجلاس ہوا، پارٹی کے ٹکٹ امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اجلاس کے تمام شرکا کا خیرمقدم کرتا ہوں، مجھے بڑی خوشی ہے کہ آپ سب لوگ ہماری دعوت پر تشریف لائے اور پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواست دی۔

انہوں نے کہا کہ قوم نے گزشتہ 4 برس میں مشکل دور دیکھا ہے، ہمارے دور میں ترقی عروج پر تھی، ہمارے دور میں معاشرتی، سماجی کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں تھا اور ملک میں اقتصادی ترقی ہو رہی تھی، ہمارے دور میں معاشی بہتری کا دنیا بھی اعتراف کر رہی تھی۔

نواز شریف نے کہا کہ پتا نہیں وہ خواب تھا جو ادھورا رہ گیا، اس خواب کو پورا ہونا چاہئے تھا، شہباز شریف ملک نہ سنبھالتے تو ڈیفالٹ کر جاتے، ایسے کردار درمیان میں آ گئے جنہوں نے چلتے پاکستان کو ٹھپ کر کے رکھ دیا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا کہ اس وقت سے اکانومی نیچے کی طرف جا رہی ہے، جی ڈی پی گروتھ ریٹ نیچے گر گیا، گزشتہ چار سال روپے کی قدر مستحکم نہیں ہوئی، مہنگائی کی بنیادی وجہ اکانومی مس مینج ہوئی، ادراک کرنا ہو گا مس مینجمنٹ 2019 سے شروع ہوئی، 2022 میں ہر چیز کا بھٹہ بیٹھ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی ایک اناڑی کے ہاتھ میں بھاگ دوڑ کیسے دیدی جاتی ہے، 2013 سے2017 تک ملک ترقی کی رفتار میں دوڑ رہا تھا، 2017 میں باتیں ہو رہی تھی اگلی دفعہ الیکشن بھی (ن) لیگ جیتے گی، ملک کی ترقی کیلئے کام کئے اور ہمیں ہر دور میں نکال دیا گیا، فیصلہ کر لیا کہ الیکشن میں عوام کے سامنے سچ بولوں گا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا لڑائی نہیں ہوئی چاہئے اس لئے ہمیں نکالا گیا، ہم نے اپنے دور میں کوئلے سے بجلی بنانے کا منصوبہ دیا، کوئلے کی بات بہت کی جاتی تھی مگر کسی نے کچھ نہیں کیا، ملک کو اس حال تک پہنچانے والوں کا احتساب ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے معاملات کو دوست ممالک کے ساتھ درست کرنا ہے، چینی صدر نے خود مجھے کہا تھا سی پیک آپ کیلئے تحفہ ہے، ہمارے بعد سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی، آج وقت ثابت کر رہا ہے کہ ہم درست تھے، ہمارے دور میں ترقی عروج پر تھی۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ قوم کو مشکلوں سے باہر نکالے، اللہ تعالیٰ 25 کروڑ عوام کو آسانی والی زندگی عطا فرمائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے