اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کیخلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ کے لارجر بنچ کو ارسال

08 Dec 2023
08 Dec 2023

(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی کی 5 سالہ نااہلی کے خلاف درخواست کو سماعت کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے لارجر بنچ کو بھیج دیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر سابق وزیراعظم کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے 8 اگست 2023 کو بانی پی ٹی آئی کو پانچ سال کے لیے بطور رکن اسمبلی نااہل کیا، الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو انتخابات سے باہر کرنے کے لیے غیر قانونی اقدام کیا۔

دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے اور درخواست گزار الیکشن میں حصہ لینا چاہتا ہے، ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پانچ برس کی نااہلی کو کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک نااہلی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

بعدازاں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے لارجر بنچ کو بھجوا دی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے