(لاہور نیوز) ینگ ڈاکٹرز اور پنجاب حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک ختم نہ ہوا ،لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کی مطالبات کے حق میں ہڑتال 11ویں روز بھی جاری رہی۔
ینگ ڈاکٹرز اپنی تبادلوں اور ڈاکٹر ذیشان کے قاتل نہ پکڑنے پر بدستور سراپا احتجاج ہیں جس پر پنجاب حکومت کے ساتھ ڈیڈ لاک کے باعث ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند ہونے سے دور دراز سے آئے مریضوں کو علاج میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق ایک ہسپتال کی اوپی ڈی میں روزانہ 5 ہزار مریض آتے ہیں،11 روز میں اب تک 6 لاکھ سے زائد مریض علاج سے محروم رہے، ہسپتالوں میں ہڑتال اور تعمیراتی کاموں کی وجہ سے سینکڑوں مریضوں کے آپریشن بھی متاثر ہو گئے۔
دوسری جانب وائے ڈی اے کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ذیشان کےقاتلوں کی گرفتاری تک ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند رکھی جائیں گی،ینگ ڈاکٹرز کے بلا جواز تبادلے بھی بند کئے جائیں ۔