(لاہور نیوز) سروسز ہسپتال میں چند روز قبل گرنے والی عمارت کا ایک اور حصہ گر گیا، حادثے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس مرتبہ زمین بوس ہونے والی عمارت کی بیرونی دیوار کا ایک حصہ گرا، دیوار میں پہلے کی دراڑیں موجود تھیں، دیوار کے کسی بھی وقت گرنے کے خدشے کا اظہار کیا گیا تھا، عمارت کا دوسرا حصہ گرنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو ٹیم نے لائف لوکیٹر کے ذریعے انسانی جان کو تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی نہ مل سکا۔
ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر منیر احمد ملک کا کہنا تھا گرنے والی عمارت کو حصار میں لیا ہوا تھا اور آمدو رفت بند تھی، عمارت کے اس حصے کو گرانا تھا مگر انکوائری چل رہی تھی۔
یاد رہے کہ سروسز ہسپتال کی زیر تعمیر عمارت کا پہلا حصہ ای این ٹی کی پرانی 4 منزلہ عمارت 30 نومبر کو دوران کنسٹرکشن گری تھی، گرنے والی 4 منزلہ عمارت کا پچھلا حصہ زمین بوس ہوگیا تھا۔