اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی آئی اے نجکاری کیخلاف درخواست پر فریقین کو جواب جمع کروانے کا حکم

07 Dec 2023
07 Dec 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے قومی ایئر لائنز کی نجکاری کیخلاف درخواستوں پر فریقین کو جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس راحیل کامران شیخ نے نبیل احمد جاوید کاہلوں کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت نجکاری کے معاملے پر پی آئی اے کی جانب سے جواب جمع کروا دیا گیا جبکہ دیگر فریقین نے جواب جمع کروانے کیلئے مہلت مانگ لی، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے تمام فریقین کو  جواب جمع کروانے کی مہلت دے کر سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ  پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ  نگران حکومت کو روز مرہ امور چلانے کا اختیار ہے، نگران حکومت پالیسی معاملات پر فیصلے نہیں کرسکتی، نگران حکومت نے قومی ادارے پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ کیا، پی آئی اے کی نجکاری کیلئے نگران حکومت نے اقدامات بھی کرلئے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق نگران حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری کا اختیار نہیں، قومی اثاثے پی آئی اے کی نجکاری کی بجائے اصلاح کی جائے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت نگران حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے روکنے کا حکم دے،لاہور ہائیکورٹ پی آئی اے کی نجکاری کے اقدامات کالعدم قرار دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے