اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس: شریک ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

07 Dec 2023
07 Dec 2023

(لاہور نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں شریک ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

حکم نامے کے مطابق ریفرنس کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم عدالت میں پیش ہوئے اور رپورٹ جمع کرائی، ریفرنس میں شریک ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہوسکی، ملزمان مرزا شہزاد اکبر، ضیاء المصطفیٰ نسیم کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہو سکی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ملزم سید ذوالفقار بخاری اور فرحت شہزادی کے وارنٹ گرفتاری کی بھی تعمیل نہ ہو سکی، رپورٹ کے مطابق ملزمان جان بوجھ کر وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں ہونے دے رہے اور خود کو چھپا رکھا ہے، ملزمان کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہونے دینے کا مقصد قانونی نظام کو فرسٹریٹ کرنا ہے۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق عدالت اس حوالے سے مطمئن ہے کہ ملزمان مفرور ہیں اور گرفتاری سے بچنے کے لیے چھپے ہوئے ہیں، عدالت سی آر پی سی کی سیکشن 87 کے تحت مفرور ملزمان کیخلاف اشتہاری کے نوٹسز جاری کرتی ہے۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان کے حوالے سے ان کی رہائش گاہوں کے باہر اشتہارات چسپاں کیے جائیں، ملزمان کے آبائی اور رہائشی علاقوں میں بھی اشتہارات کو اونچی آواز میں پڑھا جائے، ملزمان کے خلاف اشتہاری قرار دیئے جانے کی مزید کارروائی 6 جنوری 2024 کو ہو گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے