06 Dec 2023
(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بہاولپور کے چڑیا گھر میں ٹائیگرز کے حملے سے شہری کے جاں بحق کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سیکرٹری وائلڈ لائف اور کمشنر بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے واقعہ کی تحقیقات اور غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔
محسن نقوی نے کہا غفلت برتنے والے عملے کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے، چڑیا گھروں کا سکیورٹی آڈٹ بھی کیا جائے، چڑیا گھر کی سیر کے لئے آنے والے بچوں اور شہریوں کی حفاظت کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔