اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ماس ٹرانزٹ کے نان فیئر ریونیو میں اضافے کا پلان مرتب

06 Dec 2023
06 Dec 2023

(لاہور نیوز) ماس ٹرانزٹ کے نان فیئر ریونیو میں اضافے کا پلان بنا لیا گیا۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اتھارٹی کی جانب سے صوبائی وزیر کو بریفنگ  میں بتایا گیا کہ صوبے بھر میں پانچ سسٹم چلا رہے ہیں۔ لاہور ، ملتان میٹرو بس ، پاکستان میٹرو بس ، لاہور اور ملتان فیڈر روٹس سسٹم میں شامل ہیں۔ لاہور میٹرو بس کی 64 ، پاکستان میٹرو بس کی 68 بسیں چل رہی ہیں۔ لاہور فیڈر روٹس کی 162  ، ملتان میٹرو بس کی 35 جبکہ ملتان فیڈر روٹس کی 100 بسیں چل رہی ہیں۔

صوبائی وزیر کو نان فیئر ریونیو جنریشن سے متعلق انارکلی میٹرو سٹیشن پر اشتہاروں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ مختلف اشتہاری ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔ ماڈل ٹاؤن کچہری سے کینال روڈ تک کے پولز پر بات چیت جاری ہے۔ جلد معاہدے حتمی شکل پر پہنچ جائیں گے۔

صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ عوام کی سہولت کو ہر حال میں مد نظر رکھیں، کنٹریکٹ کی ایکسپائری سے ایک سال قبل ورکنگ شروع کی جائے، سسٹم میں ایسی بسیں شامل کریں جو سموگ کا باعث نہ بنیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد کا مزید کہنا تھا کہ اشتہار میں بس کی خوبصورتی برقرار رہنی چاہیے، کوشش کریں کہ کنٹریکٹ کی مدت تین سال تک ہو، بسوں کے ذریعے عوامی خدمت کا سفر جاری رہنا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے