06 Dec 2023
(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور اہلیہ بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت میں 12 دسمبر تک توسیع کر دی۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں القادر ٹرسٹ، 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ، عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت میں 13 دسمبر تک توسیع کر دی۔
یاد رہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں احتساب عدالت اسلام آباد میں ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔