اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سرد موسم میں سیاسی گرما گرمی! نواز شریف کی 15 سال بعد شجاعت حسین سے ملاقات

06 Dec 2023
06 Dec 2023

(لاہور نیوز) قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کیلئے ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف ، چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ ظہور الٰہی روڈ پہنچے، ان کے ہمراہ شہباز شریف، مریم نواز ، رانا ثناء اللہ ، سعد رفیق ، سردار ایاز صادق اور اعظم نذیر تارڑسمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی ملاقات کے لئے پہنچے۔

نواز شریف اور لیگی قیادت کی آمد پر مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا،  ملاقات میں مسلم لیگ ق کی جانب سے سالک حسین، شافع حسین، طارق بشیر چیمہ اور امتیاز رانجھا بھی شریک ہیں ۔

نواز شریف نے مسلم لیگ ق کے سربراہ  شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ، چودھری شجاعت حسین نے نواز شریف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کی قیادت کی آئندہ عام انتخابات میں باہمی تعاون پر بات چیت ہوئی ، ملاقات میں مسلم لیگ ن۔ سیٹ ایڈجسمنٹ کے لئے مسلم لیگ ق کو سیٹوں کی تعداد کے حوالے سے پیشکش کرے گی۔

مسلم لیگ ق نے ملاقات کے بعد اپنی پارٹی قیادت کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مسلم لیگ ق کی قیادت لیگی قیادت سے ملاقات بارے اپنے رہنماؤں کو اعتماد میں لے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے