اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

کسٹمز افسران کو اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں، نوٹیفکیشن جاری

06 Dec 2023
06 Dec 2023

(لاہور نیوز) کسٹمز افسران پر اضافی بوجھ ڈالا جانے لگا۔ کلکٹر انفورسمنٹ متین عالم نے تین افسران کو اضافی ذمہ داریاں سونپ دیں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل کلکٹر صوبیہ کرن کو ہیڈکوارٹر کسٹمز ہاوس میں 12 مختلف برانچز کی ذمہ داریاں دے دی گئیں۔ ایڈیشنل کلکٹر صوبیہ کرن کے ٹریژری ، جنرل ، ٹیکنیکل اور سکیورٹی برانچ کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری سپرد کر دی گئی۔ اس کے علاوہ ریفنڈ ، سٹیٹس ٹیکل سمیت لاء برانچ ، ایف ٹی او ، آکشن ، آڈٹ اور پراجیکٹ برانچ کی اضافی خدمات بھی صوبیہ خان کو سونپ دی گئیں۔  

ایڈیشنل کلکٹر جنید عثمان اکرم کے سپرد کسٹمز کے تحت پروسیسنگ کے تمام معاملات کر دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ لینڈ کسٹمز سٹیشن ، واہگہ بارڈر پر ریلوے سٹیشن کی مانیٹرنگ کی نگرانی بھی جنید عثمان کے سپرد کر دی گئی۔

ایڈیشنل کلکٹر سید علی اکبر زیدی کو آپریشن اور اینٹی سمگلنگ کے تمام معاملات دیکھنے کی ذمہ داری دے دی گئی۔ ایڈیشنل کلکٹر سید علی اکبر لاہور ڈویژن کے علاوہ اوکاڑہ کے آپریشنز کی مانیٹرنگ بھی کریں گے۔

کلکٹر انفورسمنٹ متین عالم  نے افسران کو اضافی ذمہ داریاں سونپنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے