اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 328400 دس گرام : 281600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 301031 دس گرام : 258131
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3554 دس گرام : 3050
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

گنڈاسا والی فلموں پر گھر والوں کی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا: ریما خان

06 Dec 2023
06 Dec 2023

(ویب ڈیسک) ماضی کی مقبول ہیروئن اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ گنڈاسا کلچر پر مبنی فلموں میں کام کرنے پر گھروالوں کی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ ریما خان نے اپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ  میں نے محض 16 برس کی عمر میں  فلم"بلندی" سے اپنے کیریئر کا آغازکیا اور اور میری پہلی فلم ہی کامیاب رہی ،مجھے اور شان کو اداکار اور اسٹار بنانے میں کئی افراد کی محنت شامل ہے۔

ریما کا کہنا تھا کہ میں  نے 1990ء سے 2000 ء تک صرف 10 سال تک فلم انڈسٹری میں کام کیا اور اسی عرصے کے دوران میں نے200 سے زائد فلمیں کیں۔

 گنڈاسا کلچر پر بنی فلموں کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ ماضی میں فلموں کے دوران ایک ایسا وقت بھی آیا جب فلمیں صرف گنڈاسا کلچر پر  بن رہی تھی اور میں نے بھی ایسی بے شمار فلموں میں کام کیا جس پر مجھے اپنے ہی گھر والوں کی تنقید کا بھی  سامنا کرنا پڑا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles