اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جعلی اکاؤنٹس بنا کرانتشار پھیلانا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے : عطا تارڑ

06 Dec 2023
06 Dec 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس بناکر انتشار پھیلانا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے۔

ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  رہنما ن لیگ عطاتارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پراپیگنڈا میں پی ایچ ڈی کی ہے، ہم نے 2300 اکاؤنٹس کو سرچ کیا تو 1700 پی ٹی آئی کے تھے ، فیک اکاؤنٹس چلانے سے پہلے ان کی تصاویر تو تبدیل کردیتے، ٹوئٹر پول کسی کے بھی حق میں کرواسکتے ہیں ۔

عطاتارڑ نے سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے پول کروانے کی روایت بھی سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے ڈالی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کاایک کے بعد ایک کیس ثابت ہورہا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہناتھا کہ 190ملین پاؤنڈز کا کیس روزانہ کی بنیاد پر چلنا چاہیے، 190ملین پاؤنڈز گھپلا ملکی تاریخ کا سب سےبڑا سکینڈل ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی ملکی تاریخ کا بدترین وزیراعظم تھا، ہمارے اوپر جب مشکل وقت تھا تو کسی نے پارٹی نہیں چھوڑی،  سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سے کوئی نہیں بچا سکتا، انہیں عمر قید کی سز اہونی چاہیے۔

عطا اللہ تارڑ نے اہم دستاویزات کیساتھ انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ جان برکس کے نام سے ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ بنایا گیا ہے، ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جینز بش کی تصویر لگائی  گئی، 2017میں پی ٹی آئی کی ٹیم نے یہ اکاؤنٹ بنایا، یہ اکاؤنٹ  2022میں فعال کیا گیا، جوزیف گوبیل زندہ ہوتا تو پاکستان ہجرت کرکے انکے ہاتھ پر بیعت کرتا۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن پر پول بنایا گیا جس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا نام نہیں ڈالا گیا، جان برکس کہہ رہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے بہتر کوئی لیڈر نہیں تو پھر دوسرے امریکی سے اپروول کی کیا ضرورت ہے۔

عطاتارڑ نے کہا کہ کبھی کہتے ہیں امریکا نے حکومت گرائی، کبھی کہتے ہیں محسن نقوی نے گرائی، ذہنی توازن ٹھیک نہیں نہ مدت مکمل کی اور نہ عدت مکمل کی، علماء کو کیوں چپ لگ گئی ہے، نواز شریف کے خلاف فتویٰ جاری ہوتا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے