اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

غیر قانونی چنگ چی باڈی میکرز کیخلاف کریک ڈاؤن،29 فیکٹریاں سیل

06 Dec 2023
06 Dec 2023

(لاہور نیوز) ضلعی انتظامیہ کا لائسنس اور منظوری کے بغیر موٹرسائیکل رکشوں کی باڈی بنانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں  قائم 29 غیر قانونی  موٹرسائیکل رکشہ باڈی فیکٹریاں سیل کر دی گئیں جبکہ 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ بغیرلائسنس  موٹرسائیکل رکشوں کی باڈی بنانا غیر قانونی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہر بھر میں کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے،کوالٹی پر پورا اترنے والی لائسنس یافتہ کمپنیاں  ہی  لوڈر رکشہ بنانے کی مجاز ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مکینیکل تکنیک کے بغیر بننے والے  لوڈر رکشوں کے حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں، غیر قانونی چنگ چی باڈی میکرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے