اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا مزار بی بی پاکدامن کا دورہ،توسیعی پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ

06 Dec 2023
06 Dec 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن کا دورہ کیا اور تزئین وآرائش اور توسیعی پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے پر  جاری کاموں کا مشاہدہ کیا، مزار اور مرکزی گنبد کے کام کے آخری مراحل کا معائنہ کیا، محسن نقوی نے  مزار کے مرکزی حصے اور گنبد کی تزئین و آرائش کے کام کا مشاہدہ کیا  اور مزار بی بی پاکدامن کے اندرمعیاری لائٹس لگانے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے وضو خانے کی جگہ میں مزید توسیع کی ہدایت کی اور سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور سیکرٹری اوقاف کو منصوبے کے کام جلد مکمل کرنے کے حوالے سے بھی ہدایات دیں۔

اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  دیئے جلانے اور چراغاں کے لئے علیحدہ جگہ مختص کی جائے، زائرین کی سہولت کے لئے مزار کے راستے کو مزید کشادہ کیاجائے، تزئین وآرائش و توسیعی منصوبے میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

محسن نقوی نے مزار پر ملک کی ترقی، خوشحالی،استحکام،سالمیت اورامن کے لیے دعا کی، وزیراعلیٰ نے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی سلامتی کے لئے بھی خصوصی دعا کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے