اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سوئی ناردرن نے گیس مزید 137.62 فیصد مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی

05 Dec 2023
05 Dec 2023

(لاہور نیوز) گیس صارفین قیمتوں میں مزید اضافے کیلئے تیار ہو جائیں، سوئی ناردرن نے گیس مزید 137.62 فیصد مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

سوئی ناردرن نے گیس 1715 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی درخواست دائر کی ہے، سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں اضافہ یکم جولائی 2023 سے مانگا ہے، درخواست 2023-24 کی آمدنی میں کمی کو پورا کرنے کیلئے دائر کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2023-24 کیلئے 181 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ روپے کمی کا تخمینہ ہے، سوئی ناردرن گیس کی قیمت 2961 روپے 98 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی جائے، گیس کی موجودہ قیمت 1246 روپے 49 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

سوئی ناردرن کی جانب سے درخواست میں بقایا جات کی مد میں 1209 روپے 14 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا، روپے کی قدر میں کمی کی مد میں 56 روپے 48 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے سوئی ناردرن کی درخواست پر سماعت 11 دسمبر کو ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے