اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

6 پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے 18 لاکھ روپے سے زائد جاری

05 Dec 2023
05 Dec 2023

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ 6 ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر اور میڈیکل اخراجات کیلئے 18 لاکھ روپے سے زائد جاری کر دئیے۔

لاہور پولیس کے زخمی کانسٹیبل طارق عزیز کو علاج کیلئے 5 لاکھ روپے دیئے گئے۔ ہیڈ کانسٹیبل محمد اکرام کو اہلیہ اور بچوں کی جلد کے علاج کیلئے 1 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کئے گئے۔ زخمی کانسٹیبل سجاد حسین کو علاج کیلئے 5 لاکھ روپے مل گئے۔ زخمی ہیڈ کانسٹیبل راشد عزیز کو کینسر کے علاج کیلئے 5 لاکھ روپے دیئے گئے۔

سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب کی زیر صدارت اہم اجلاس بھی ہوا۔ اجلاس میں رواں سال پولیس خدمات کے شعبوں میں مختلف اضلاع کی کارکردگی اور سٹیزن فیڈ بیک میکنزم کا جائزہ لیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ خدمت مراکز میں 2 کروڑ سے زائد شہریوں کو مختلف سروسز فراہم کی گئیں۔  ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ رواں سال 15 ہزار سے زائد ملازمین کو ترقیاں دیں۔ اگلے برس فروری تک 20 ہزار پروموشنز کا ہدف پورا کر لیں گے۔

آئی جی پنجاب نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات بارے فیڈ بیک میکنزم مزید مؤثر اور فعال بنانے کا حکم دیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب میں غیر قانونی تارکین وطن کے انخلا کے عمل کو بھی تیز کرنے کی ہدایت کی۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے