اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

آج کل بیٹوں کے اچھے نصیب کیلئے بھی دعا کرنی چاہیے: صبا فیصل

05 Dec 2023
05 Dec 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے والدین کو بیٹیوں کے علاوہ بیٹوں کے اچھےنصیب کیلئے بھی دعائیں کرنے پر زور دیا ہے۔

اداکارہ صبا فیصل نے نجی ٹی وی شو کے دوران  بیٹوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہم بیٹیوں کے نصیب کیلئے دعائیں کیا کرتے تھے لیکن ہمیں یہ بھی دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ بیٹوں کے نصیب بھی اچھے کرے۔

اداکارہ نے اس کی وجہ پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید کہا کہ بیٹے پورا ایک خاندان لے کر چلتے ہیں، جب بیٹوں کی شادیاں ہوتی ہیں توآنے والی بھی اپنے شوہر کے ساتھ پورا ایک خاندان لے کر چلتی ہے کیونکہ آنے والی بیٹے کے نصیب سے آتی ہے۔

نوجوان لڑکیوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ آج لڑکیاں توقع کرتی ہیں کہ وہ کسی لڑکے سے شادی کریں گی اور اس کے گھر کی مالک ہوں گی، سب کچھ ان کا ہو گا یہ بہت غلط ہے۔

اس حوالے سے اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ یہ کیوں نہیں سمجھتی کہ نوجوان لڑکے اپنی جدوجہد کے مرحلے میں ہوتے ہیں، لہٰذا اگر وہ مالی استحکام چاہتی ہیں تو انہیں 45 سال کے شخص سے شادی کرنی چاہیے جو ان کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے