اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

موسم سرد ہوتے ہی مچھلی کی مانگ میں اضافہ، دام بھی بڑھ گئے

05 Dec 2023
05 Dec 2023

(لاہور نیوز) موسم سرد ہوتے ہی مچھلی کی فروخت بھی بڑھ گئی، مہنگائی کے اثرات مچھلی منڈی تک بھی پہنچ گئے، عام مچھلی کم از کم 500 روپے فی کلو تک مل رہی ہے۔

موسم سرد ہونے سے مچھلی مارکیٹ کی رونق  بڑھ گئی تاہم مہنگائی کے اثرات مچھلی منڈی تک بھی پہنچ گئے ہیں،گزشتہ سیزن کی نسبت  مچھلی کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ ہو گیا۔

 کالا رہو فارمی مچھلی 500 روپے  فی کلو  تک جا پہنچی، کالا رہو دیسی مچھلی  800 روپے فی کلو ہے،سول مچھلی 1800 روپے فی  کلو تک بیچی جا رہی ہے جبکہ  ملہی مچھلی 600 سے 700 روپے فی  کلو تک دستیاب  ہے۔

اسی طرح تھیلامچھلی 450  اور چڑا مچھلی 200 سے 400 روپے فی  کلو فروخت کی جا رہی  ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ مچھلی کھانا بھی اب  آسان نہیں رہا،مہنگائی بہت بڑھ چکی ہے، گزشتہ سال کی نسبت مچھلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا، غریب آخر جائے تو جائے کدھر۔

ادھر مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایک برس میں دیگر اشیاء کی طرح مچھلی کی پیداواری لاگت بڑھ چکی ہے، اس لئے اس کے نرخوں  میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے