اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

دودھ اور گوشت کی قیمت مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی پالیسی تیار

05 Dec 2023
05 Dec 2023

(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے دودھ،گائے اور بکر ے کے گوشت کی قیمت مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی پالیسی تیار کر لی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے دودھ، گائے اور بکر ے کے گوشت کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار کسان کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت برائے غذائی تحفظ نے  نر خ  مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی پالیسی تیار کر لی۔

 تینوں اہم اشیائے ضروریہ کی قیمت کا تعین نجی شعبہ کو دینے سے متعلق پالیسی حکومتِ پنجاب کو بھجوا دی گئی، فیصلہ صوبائی حکومتوں کے فیصلے سے مشروط ہے۔   

پالیسی کے مطابق  دودھ،گائے اور بکر ے کے گوشت کی قیمت مقرر  کرنے کا اختیار نجی شعبے کو ملنے سے تینوں اشیائے ضروریہ کی قیمت کم اور پیداوار میں اضافہ ہوگا،مقابلہ کے لئے ساز گار فضا  بھی جنم لے گی۔

پالیسی کے متن میں مزید لکھا گیا کہ قیمت مقرر کرنے  کا حکومتی اختیار  نجی  سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی کا باعث ہے،  تینوں  اشیاء   کی قیمت کم کرنا  ملاوٹ کے رجحان کو بھی جنم  دیتا ہے، مویشی پالنے والے  90 فیصد لوگ غریب ہیں،قیمتیں مقرر کرنے کا  اختیار انہیں دینا پورے معاشرے کو سبسڈی فراہم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ مرغی اور مچھلی کی قیمت مقرر نہ ہونے کی وجہ سے وہ بکرے اور گائے کے گوشت سے سستی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے