اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نیپرا کا خراب میٹرز 30 دن میں تبدیل کرنے کی ہدایت

04 Dec 2023
04 Dec 2023

(ویب ڈیسک) ڈسکوز کی جانب سے اوور بلنگ کے معاملہ پر نیپرا اتھارٹی نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسکوز خراب میٹرز 30 دن میں تبدیل اور خراب بلوں کو ٹھیک کریں۔

نیپرا اتھارٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 30 دن سے زائد بلنگ کرنے کی وجہ سے لاکھوں صارفین متاثر ہوئے، اوور بلنگ کی وجہ سے تقسیم کار کمپنیوں کی ریکوری بھی متاثر ہوئی، بلوں پر میٹر ریڈنگ کی تصویر نہ لگانے اور فالٹی میٹر بروقت تبدیل نہ کرنے کی وجہ سے ڈسکوز کی جانب سے ایوریج بل بھیجے گئے۔

ڈسٹری بیوشن کمپنیاں اپنی نا اہلی چھپانے کے لئے جان بوجھ کر اس قسم کی بددیانتی کر رہی ہیں، ہزاروں صارفین بالخصوص گھریلو اور کم بجلی استعمال کرنے والوں کو بجلی کے غلط اور زیادہ بلوں کا سامنا کرنا پڑا، اس اقدام سے تقسیم کار کمپنیوں کی ریکوری بھی کم رہی۔

تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈسکوز اتھارٹی کی جانب سے منظور شدہ ٹیرف کی شرائط و ضوابط کے مطابق بجلی کے بل وصول کرنے میں ناکام رہے، ڈسکوز  نے کنزیومر سروس مینول کی شقوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاکھوں صارفین کو غلط ڈیٹیکشن بل بھیجے۔

اتھارٹی نے ڈسکوز کو نوٹس بھیج کر وضاحت طلب کر لی، نیپرا اتھارٹی نے کمیٹی کو رپورٹ نیپرا کی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے